مکۃ المکرمۃ : عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 2 سال تک محدود حج کے بعد رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھانےکا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج 65 سال سے کم عمر عازمین کے لیے ہوگا اور دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج ادا کرسکیں گے۔
Ministry of Hajj and Umrah:
— Inside the Haramain (@insharifain) April 9, 2022
“Labbaik Allahumma Labbaik 🕋
We’re honored to welcome one million pilgrims in Hajj 2022” pic.twitter.com/AGowk6VZYA
غیر ملکی عازمین کو روانگی سے72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر مجموعی طور پر 60 ہزار سعودی عرب کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔