واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروادی

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروادی
کیپشن: WhatsAPP, Audio,Video call update

فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین  کے لئے نئی سہولت متعارف کروادی جس کے تحت  اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین موبائل کے بعد اب ڈیسک ٹاپ پر بھی آڈیو ویڈیو کال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی  ویب بیٹا انفو نے سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر  پر جاری پیغام میں  صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروانے کا  اعلان کیا ہے ۔ صارفین کو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کی نئی اپ ڈیٹ سے متعلق  آگاہ کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل سال 2021 کے شروع سے واٹس ایپ نے اب تک اپنی ایپلی کیشن میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں ،گزشتہ ماہ واٹس ایپ کی طرف سے ہیکرز سے بچائو کیلئے بھی واٹس ایپ نے صارفین کو الرٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کسی بھی غیر ضروری میسجز کو اوپن نہ کریں ،واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا دنیا بھر میں مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کے اکاؤنٹ چوری یا ہیک کرنے کیلئے ہیکرز اب ایک اور نیا حربہ آزما رہے ہیں جس سے متعلق کمپنی نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے چند مخصوص پیغامات سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی تھی۔ 

 واٹس ایپ سے متعلق معلومات فراہم کرنےوالے پلیٹ فارم ویب بیٹا انفو نے صارفین کو سپیم میسیجز سے خبردار کیا تھا جو دراصل ان کے اکاؤنٹس چوری کرنے کی ایک کوشش ہے۔ بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ آپ کے اکاؤنٹ کو ری نیو کرنے سے متعلق کوئی پیغامات نہیں بھیج رہا، ایسے ان آفیشل اکاؤنٹس جو واٹس ایپ پر آپ سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ کا مطالبہ کریں، انہیں بلاک اور رپورٹ کریں۔ 

 اس سےپہلے  بھی اس طرح کے پیغامات کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کئے جاتے رہے ہیں جبکہ گزشتہ ایک سال میں اس قسم کے ملتے جلتے پیغامات کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔