رمضان المبارک میں کپتان اور فرسٹ آفیسر روزہ نہیں رکھ سکیں گے ،پی آئی اے

06:24 PM, 9 Apr, 2021

کراچی،پی آئی اے نے رمضان المبارک میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کو روزہ رکھنے سے روک دیا۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے رمضان المبارک میں  پائلٹ سمیت کیبن کرو کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور کیبن کرو کے لئے سیفٹی الرٹ جاری کر دیا ہے،  جس کے مطابق کپتان اور فرسٹ آفیسر کو روزہ رکھنے سے روک دیا گیا ہے، ، اس حوالے سے چیف آف فلائٹ آپریشنز کیپٹن ارشد خان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے  مطابق روزہ رکھنے والے کیبن کریو ممبران کو روزہ رکھ کر فلائٹ کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، روزہ رکھنے والے کیبن کریو ممبر کیلئے انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، بوئینگ 777، ائیر بس 320 اور اے ٹی آر طیارے کے کپتان اور فرسٹ آفیسر لازمی عمل درآمد کر یں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ روزے کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں، تاہم روزہ رکھ کر فلائٹ میں فرائض کی انجام دہی صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتی ہے، انتظامیہ کے فیصلے کا مقصد عملے کو صحت کے مسائل سے بچانے کیلئے ہے، روزہ رکھ کر فلائی کرنا نہ صرف فرد واحد بلکہ طیارے میں سوار ہر شخص کے لیئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں