پاکستان کی معاشی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے ساتھ بارٹر کر دیا گیا،رضا ربانی

06:06 PM, 9 Apr, 2021

اسلام آباد،پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت  کے درمیان نئی شرائط پر سخت تنقید کی ہے۔

اپنے بیان میں رضا ربانی کا کہناتھاکہ حکومت نے عوام اورپارلیمنٹ کو  آئی ایم ایف کے ساتھ طے نئی شرائط سےاندھیرے میں رکھا، عوام اور پارلیمنٹ کو ان شرائط کا علم آئی ایم ایف کے جاری دستاویزات سے ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ  حکومت کی جانب سے غیر شفافیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکسز میں 1.272 ٹریلین روپے اضافے پر اتفاق کیا ہے۔حکومت نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔ 

رضا ربانی کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معاشی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے ساتھ بارٹر کر دیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں