لاہور: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 153 روپے کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا ہے اور ایک ڈالر 152.94 پیسے کا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اوسطاً 7 پیسے کی کمی واقعے ہوئی اور ایک ڈالر 152.94 پیسے کا ہو گیا۔
اسی طرح روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ، جاپانی ین اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی تاہم یورو کی قدر میں اوسطاً 24 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
مرکزی بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک میں ایک یورو کی قیمت 181.78 روپے ہوگئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 209.65، جاپانی ین1.39 اور سعودی ریال 40.78 روپے میں فروخت ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر 153 روپے کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا
05:11 PM, 9 Apr, 2021