برطانیہ کے شہزادے فلپ 99 سال کے عمر میں انتقال کر گئے ،ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کچھ عرصے سے بیمار تھے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس نے برطانیہ کے شہزادے فلپ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کچھ عرصے سے بیمار تھے جو آج انتقال کرگئے۔
It is with deep sorrow that Her Majesty The Queen has announced the death of her beloved husband, His Royal Highness The Prince Philip, Duke of Edinburgh.
— The Royal Family (@RoyalFamily) April 9, 2021
His Royal Highness passed away peacefully this morning at Windsor Castle. pic.twitter.com/XOIDQqlFPn
ونڈزر کاسل کے مطابق برطانوی شہزادے کا انتقال آج صبح ہوا،شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947 میں ہوئی تھی اور دونوں کے چار بچے ہیں۔
گزشتہ دنوں ملکہ برطانیہ اور شہزاد ہ فلپ نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، انہیں شاہی خاندان کے معالج نے ونڈزر کاسل میں ویکسین لگائی تھی۔