وفاقی کابینہ نے نئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی تعیناتی کی منظوری دیدی 

03:23 PM, 9 Apr, 2021

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ممبر آئی ٹی اور شعبہ ان لینڈ ریونیو سے تعلق رکھنے والے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نےعاصم احمد کی چیئرمین ایف بی آرتعیناتی کی منظوری دے دی ہے,عاصم احمد ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی ہیں اور ان کا تعلق شعبہ ان لینڈریونیو سے ہے۔

خیال رہے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو ختم ہورہی ہے ، وزارت خزانہ نے جاوید غنی کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری ارسال کی تھی، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کی سمری وزیر اعظم نے منظور نہیں کی۔

یاد رہے کہ دسمبر 2020 میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی تھی۔

مزیدخبریں