کلاسیکل گلوکار استاد مبارک علی خان لاہور میں سپرد خاک

11:19 AM, 9 Apr, 2021

لاہور: کلاسیکل گلوکار استاد مبارک علی خان کو سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔استاد مبارک علی خان گزشتہ روز 84سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔

نیو نیوز کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ شاہدرہ ٹاؤن میں اداکی گئی جس میں عزیز و اقارب اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

خاندنی ذرائع کے مطابق  استاد مبارک علی خان مرحوم کچھ دنوں سےعلیل تھے اور لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا انتقال حرکت قبل بند ہوجانے کے باعث ہوا۔

استاد مبارک علی خان انیس سو سینتیس میں جالندھر کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق موسیقی کے روایتی گھرانے سے نہ تھا، مگر اپنے خاندان میں جاری موسیقی کی روایت کو ایک گھرانے کی سطح پر ضرور لے آئے تھے۔

آپ کا شمار پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کے سینئر ترین اساتذہ میں ہوتا تھا،مرحوم نے انیس سو بانوے میں آل پاکستان موسیقی کانفرنس سے کلاسیکل گائیکی کے ذریعے باقاعدہ گائیکی کا آغاز کیا۔

سال دوہزار سات میں ان کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا، اسی سال انہیں “ہری بلبھ ایوارڈ” سے بھی نوازا گیا۔

مزیدخبریں