کراچی میں پہلی بیوی نے سوکن کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

کراچی میں پہلی بیوی نے سوکن کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی
کیپشن: کراچی میں پہلی بیوی نے پٹرول چھڑک کر سوکن کو آگ لگادی
سورس: file

کراچی: کراچی کے علاقے کیماڑی میں پہلی بیوی نے کم عمر سوکن کو زندہ جلادیا ہے۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔سوکن کا 80 فیصد جسم جل گیا۔ہسپتال میں حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے اربیلو نے 2019 میں  40  سالہ زاہدہ نامی خاتون سے شادی کی تھی تاہم اس کے شوہر نے 2020 میں 22 سالہ بشیرہ سے دوسری شادی کی  اور زیادہ وقت اسی کو دیتا تھا جس کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑے بھی چل رہے تھے۔

 بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زاہدہ نے مبینہ طور پر اپنی سوکن پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ زاہدہ اور اس کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔جلائی خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کیماڑی کے علاقے البدر سوسائٹی میں گھر کے اندر جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت بشیرہ زوجہ اربیلو کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جھلس کر شدید زخمی ہونے والی خاتون کو اس کی سوکن زاہدہ نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا کر مارنے کی کوشش کی تھی، جھلسنے والی خاتون 80 فیصد تک جھلس چکی ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔