منال خان نے قرنطینہ میں آن لائن کوکنگ کلاسز کا آغاز کر دیا

منال خان نے قرنطینہ میں آن لائن کوکنگ کلاسز کا آغاز کر دیا

لاہور : گھر میں قرنطینہ کرنے والی اداکارہ منال خان نے آن لائن کوکنگ کلاسز شروع کر دیں، ان کا کہنا ہے کہ بہت ساری لڑکیاں انہیں فالو کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ برگر تیار کر رہی ہیں۔ منال خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کھائیں، پیئں اور قوت مدافعت بڑھائیں، کچن میں اٹھتی خوشبو اس بات کی عکاس ہوتی ہے کہ گھر کی لڑکیاں کتنی سلیقہ شعار ہیں اور انکے ہاتھ میں کتنی لذت ہے۔

منال خان کا کہنا تھا کہ بچپن سے کھانا پکانے میں دلچسپی رہی ہے اور میں یہی چاہتی ہوں کہ ہرلڑکی خود کھانا پکائے، مجھے بہت ساری لڑکیاں فالو کررہی ہیں۔