پاکستان کے نامور اور سینئر فنکاروں ثمینہ احمد اورصہبائی نے شادی کر لی

12:51 PM, 9 Apr, 2020

پاکستان کے نامور اور سینئر فنکاروں ثمینہ احمد اورصہبائی نے شادی کر لی

لاہور: پاکستان کے نامور اور سینئر فنکاروں ثمینہ احمد اورصہبائی نے شادی کر لی ہے جس کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ شادی گزشتہ ہفتے کراچی میں سادگی سے انجام پائی جس میں ان کے نہایت قریبی افراد نے ہی شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق دونوں اداکار 70 برس کی عمر میں 4 اپریل کو خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تاہم دونوں کی جانب سے فی الحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔اس بارے میں تاحال دونوں فنکاروں کا موقف سامنے نہیں آیا۔ان دنوں ان کی شادی کی خبراور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر فنکاروں کے مختلف ویوز آرہے ہیں اور وہ ان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ثمینہ احمد کی یہ دوسری شادی ہے۔ان کی پہلی شادی سٹوڈیو آنر اور پروڈیوسر ڈبلیو زیڈ احمد کے بیٹے فرید احمد سے ہوئی تھی جبکہ فرید احمد کی پہلی شادی اداکارہ شمیم آرا سے ہوئی تھی جو اگلے دن ہی ختم ہوگئی جس کا راز آج تک افشا نہیں ہوسکا۔

فرید احمد کی وفات کے بعد خاندانی جائیداد کی خاطر ثمینہ احمد نے دوسری شادی نہیں کی تھی کیونکہ اس میں کئی قانونی پیچیدگیاں تھیں۔ثمینہ احمد کی پہلی شادی سے ایک بیٹا زین احمد جس نے تھیٹر، اداکاری اور ڈائریکشن کے شعبے میں کافی کام جو ان دنوں”ناپا”سے وابستہ ہیں۔

مزیدخبریں