میاں شہباز شریف  آج رات لندن روانہ ہو جائیں گے

میاں شہباز شریف  آج رات لندن روانہ ہو جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: میاں شہباز شریف  آج رات لندن روانہ ہو جائیں گے وہ اپنے  دورے کے دوران حمزہ شہباز  کی نومولود بیٹی کی عیادت کریں گے جبکہ اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حمزہ شہباز کو شادی کے بیس سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے جبکہ میرے بڑے بیٹے کو بیٹے جیسی نعمت عطا کی ہے، میں اپنے پوتے ، پوتی کو دیکھنے لندن جا رہا ہوں۔ 

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ نومولود بچی کا پیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے۔ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے میں ابھی تک ان بچوں کو نہیں دیکھ سکا۔ معزز عدالتوں کے حکم کے تحت مجھے ضمانت ملی اور میرا نام ای سی ایل سے نکالا جا چکا ہے۔

 

ان حالات میں میں لندن کا دورہ کرنے جا رہا ہوں۔ اپنے طبی معائنہ کے بعد جلد وطن واپس لوٹ آؤں گا۔