انرجی ڈرنک میں ’ویاگرا‘ ملا کر بیچے جانے کا انکشاف

12:12 PM, 9 Apr, 2019

لوساکا:مشرقی افریقہ کے ملک زیمبیا میں ایک ایسی کمپنی کے انرجی ڈرنک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو اس میں جنسی قوت کی گولی ’ویاگرا‘ ملا کر فروخت کرتی تھی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک شخص نے کمپنی کے خلاف ملک کی میڈیسن ریگولیٹری اتھارٹی کو شکایت درج کروائی تھی جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی اس کمپنی کا نیچرل ہائی  انرجی ڈرنک’’ ایس ایکس ‘‘ پیتا ہے، خود میں جنسی قوت محسوس کرنے لگتا ہے، لہٰذا اس مشروب کو ٹیسٹ کیا جائے۔

 جب مشروب کو ٹیسٹ کیا گیا تو معلوم ہوا واقعی اس میں ویاگرا ملائی جا رہی تھی۔ اس پر یہ مشروب بنانے والی کمپنی ’ریوین زیمبیا لمیٹڈ‘ کو فوری طور پر اس مشروب کی پیداوار اور فروخت بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنی ملاوی، یوگنڈا، ساﺅتھ افریقہ اور دیگر افریقی ممالک کو بھی یہ مشروب برآمد کرتی تھی۔ اس کے خلاف ان ممالک سے بھی شکایات سامنے آئیں اور ان ممالک میں پہلے ہی اس کمپنی کے مشروب پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں