'بھارت مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل فلسطین میں عالمی قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں'

10:42 AM, 9 Apr, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے اسرائیل اور بھارت کی اخلاقی دیوالیہ پن کی شکار قیادت عوام کو گمراہ کر رہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل فلسطین میں عالمی قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارت اور اسرائیل کی قیادت عالمی قوانین اور اپنے آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ عوام نہیں سوچتے یہ الیکشن جیتنے کیلئے ان کے لیڈر کیا کیا کر رہے ہیں۔

خیال رہے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اگلے عام انتخابات کے لیے اپنے منشور میں روایتی انتہا پسندی کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کے خصوصی حقوق ختم کرنے اور بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں