مولانا فضل الرحمن کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات

10:21 AM, 9 Apr, 2019

لاہور: مولانا فضل الرحمان نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے جاتی امراء جا کر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سنگین صورت اختیار کر چکی ہے۔ اس حوالے سے میاں صاحب سے بات ہوئی اور آج کی ملاقات اسی ایجنڈے پر محیط رہی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معیشت نااہل حکمرانوں کے ہاتھ میں ہو تو اندازہ کیا جا سکتا ہے کیا حال ہو گا۔ نواز شریف اور میں نے موجودہ ملکی حالات پر تشویش محسوس کی اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو نجات دلانے کیلئے بات ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں آصف علی زرداری صاحب سے بھی ملاقات کروں گا اور جمعیت علماء اسلام نے ملین مارچ کی تیاری کر لی ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ ایک دو روز میں آصف زرداری سے بھی ملاقات کروں گا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ جعلی حکومت ہے جو وزیراعظم بنا بیٹھا ہے وہ بھی جعلی ہے۔

 مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو دو روز قبل ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزیدخبریں