قرض میں ڈوبے شخص نے بیوی، 2 بیٹیوں اور بیٹے کو قتل کر دیا

10:06 AM, 9 Apr, 2019

ٹانک: قرض اور بے روزگاری سے تنگ آ کر سید رسول نامی شخص نے اپنے گھر کے اندر فائرنگ کر کے بیوی، 2 بیٹیوں اور بیٹے کو قتل کر دیا۔ ملزم نے خود بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق ٹانک کے محلہ قاضیانوالہ کا رہائشی سید رسول پیشے کے لحاظ سے جیولر تھا لیکن روزگار نہ ہونے اور لاکھوں روپے قرض پڑنے کی وجہ سے ذہنی طور پر شدید پریشان تھا۔ ملزم نے علی الصبح گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں بیوی مسماتہ حلیمہ بی بی، 15 سالہ بیٹی کرن، 18 سالہ سلیمان، 20 سالہ ثوبیہ شامل ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں عمیرہ اور عثمان شدید زخمی ہوئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں