امریکا نے ایران کی فوج کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

08:49 AM, 9 Apr, 2019

واشنگٹن: امریکا نے ایران کی فوج پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کی منظوری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب پر پابندی کا فیصلہ بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاسداران انقلاب کی مداخلتوں کے باعث مشرق وسطیٰ میں قیام امن ناممکن ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب دہشتگری کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پابندی کے بعد پاسداران انقلاب کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بھی امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی فوج کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لیے ایرانی صدر کو خط لکھ دیا۔

جواد ظریف نے کہا کہ مغربی ایشیاء میں دہشتگرد گروپوں کی کھلی حمایت کرنے پر امریکی فوج کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا چاہیے۔

مزیدخبریں