پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں دوسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں دوسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا
کیپشن: common wealth games brown medal

لاہور : پاکستان کے بیس سالہ ویٹ لفٹر نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ، نوح نے یہ کارنامہ 105 کلو گرام کیٹیگری میں انجام دیا ۔

تفصیلا کے مطابق پاکستانی ویٹ لفٹر نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا ، نوح بٹ نے یہ کارنامہ 105 کلو گرام کیٹیگری میں انجام دیا ۔

نوح بٹ نے مجموعی طور پر 395 کلو وزن اٹھایا ، نوح نے پہلی باری میں 228 ، دوسری میں 231 کلوگرام وزن اٹھا کر کارنامہ انجام دیا ۔

پاکستان کا کامن ویلتھ گیمز میں یہ دوسرا کانسی کا تمغہ ہے اس سے قبل طحہ طلحہ نے 62 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔