ہالی ووڈ فلم ”بلیک پینتھر‘ ‘ نے ”ٹائی ٹینک‘ ‘ کوپچھاڑ دیا

ہالی ووڈ فلم ”بلیک پینتھر‘ ‘ نے ”ٹائی ٹینک‘ ‘ کوپچھاڑ دیا

کیلی فورنیا: رواں برس 16 فروری کو ریلیز ہونے والی سیاہ فام سپر ہیروز فلم 'بلیک پینتھر‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا.فلم اب تک ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دسویں نمبر پر بھی آ چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مارول اسٹوڈیوز کے سینما یونیورس کے بینر تلے بننے والی ہالی ووڈ فلم ”بلیک پینتھر“ نے ’بلیک پینتھر‘ نے اب تک صرف امریکی باکس آفس سے 66 کروڑ 53 لاکھ 55 ہزار 740 ڈالرز (پاکستانی 66 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ 7 ہزار روپے سے زائد) کما ئے ہیں جس کے بعد اس فلم نے 1997 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ کر ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
بلیک پینتھر اتنی کمائی کے بعد اب امریکی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم بن گئی، اس سے قبل تیسری بڑی فلم ’ٹائی ٹینک‘ تھی۔قریبا ایک دہائی تک دنیا بھر اور امریکا بھر کی بکس آفس پر راج کرنے والی ٹائی ٹینک اب چوتھی نمبر پر چلی گئی۔
اب ’بلیک پینتھر‘ کا مقابلہ 2015 میں ریلیز ہونے والی اسٹار وارز: دی فورس اویکننگ اور 2009 میں ریلیز ہونے والی ’اوتار‘ سے ہے۔اس وقت ’ اسٹار وارز: دی فورس اویکننگ‘ 93 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی کمائی کے ساتھ امریکی باکس آفس پر پہلے جب کہ ’اوتار‘ 70 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز سے زائد کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔امکان ہے کہ اگلے ہفتے تک ’بلیک پینتھر‘ ’اوتار‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔