سعودی عرب میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ،دولہا گرفتار

03:26 PM, 9 Apr, 2018

تبوک :سعودی عرب میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنا دولہے کے مہنگا پڑگیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اشنا شاہ کی اٹلی میں سیرو تفریح کی تصاویر سامنے آگئیں

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا کو گرفتار کر لیا۔ تبوک کے علاقے الروضہ میں ایک مقامی شہری نے اپنی شادی کے موقع پر علاقے میں ہوائی فائرنگ کی جس پر علاقے والوں نے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سابق امام کعبہ کے ہاتھوں جوا خانے کے افتتاح کی خبریں غلط نکلیں

علاقے کے رہائشیوں کی جانب سے شکایت پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے دولہا کو گرفتار کرلیا۔

بعدازں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آبادی والے علاقے میں ہوائی فائرنگ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے دولہا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

خیال رہے کہ پاکستان میں بھی ایسے واقعات شادی بیاہ میں پیش آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات شادی میں کی جانیوالی فائرنگ کی زد میں کوئی نہ کوئی شہری آکر جان کی بازی ہار جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں