بھارت سمیت مختلف ممالک کے غیرملکی کھلاڑی سپر کبڈی لیگ میں شرکت کریں گے

03:03 PM, 9 Apr, 2018

اسلام آباد: بھارت سمیت مختلف ممالک کے غیرملکی کھلاڑی سپر کبڈی لیگ میں شرکت کریں گے، ایونٹ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے حکام کے مطابق سپر کبڈی لیگ رواں ماہ کے آخری ہفتے لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سپر کبڈی لیگ میں مختلف ممالک کے غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش، بھارت، ایران، عراق، جاپان، کینیا، کوریا، ملائیشیا، پولینڈ، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکمانستان، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے وا لے ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اشنا شاہ کی اٹلی میں سیرو تفریح کی تصاویر سامنے آگئیں

حکام نے بتایا کہ کبڈی کے کھیل نے گذشتہ چند سالوں میں بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے اور ان تمام ممالک نے قابل قدر بین الاقوامی کھلاڑی پیدا کئے ہیں۔ سپر کبڈی لیگ میں متعدد ممالک کے بہترین ٹیلنٹ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان کبڈی فیڈریشن انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا،یاسر شاہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے باہر ہوگئے

سپر کبڈی لیگ کھیل کے میدان کے بہترین بین الاقوامی کھلاڑیوں کو نہ صرف پاکستان میں بلا کر کبڈی کا میدان سجائے گی بلکہ پاکستانی عوام کبڈی کے کھیل سے بے پناہ لطف اندوز بھی ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور غیرملکی کھلاڑیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں