اداکارہ اشنا شاہ کی اٹلی میں سیرو تفریح کی تصاویر سامنے آگئیں

01:09 PM, 9 Apr, 2018

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی اٹلی میں سیرو تفریح کرنے کی تصاویر سامنے آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و اداکارائیں نت نئے فیشن کرتی اور نئے ڈیزائن کے لباس پہنتی رہتی ہیں جن میں سے بہت سے صارفین کو پسند آتے ہیں تو کچھ ان کے دلوں کو لبھانے میں ناکام رہتے ہیں۔

ادکارہ اشنا شاہ ان دنوں اپنے فارغ وقت کو اٹلی میں گزارتی نظر آرہی ہیں اور انہوں نے اپنی خوبصورت تصاویر اور سیرو تفریح کے لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کا سہار ا لیا ۔اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کی تو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسندیدگی کااظہار کیا گیا۔

تاہم کچھ صارفین کی جانب سے ان کے لباس کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔اشنا شاہ نے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی ویڈیو بھی جاری کی۔

خیال رہے کہ اس قبل اداکارہ کی ایک فیشن شو میں مختصر لباس پہنے تصاویر پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں