اسلام آباد: اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان مغرب سے پہلے تقریر کیا کریں کیونکہ مغرب کے بعد تقریر عمران کے بس کی بات نہیں کیونکہ وہ ہوش میں نہیں ہوتے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان سے پورے شہر میں کسی نے چائے کے کپ کا نہیں پوچھا اور کسی نے انہیں گھاس تک نہیں ڈالی۔
مزید پڑھیں: 'چیف جسٹس جوڈیشل مارشل لا پر یقین نہیں رکھتے تو عملی مظاہرہ سامنے آنا چاہیے'
رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی صاحب سے پوچھیں کہ کیا وہ عمران خان کو اپنے گھر لے کر جائیں گے؟۔ شاہ محمود انہیں اپنے گھر نہیں لے کر جائیں گے کیونکہ ان کا گھرانا دینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راحیل شریف کے بیٹے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان کی بہنیں دبئی میں بیٹھ کر ارب پتی بن گئی ہیں اور کوئی ان سے پوچھے تو سہی کہ کیا کاروبار کیا؟
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں