سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے کو بہترین خاتون کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

11:16 AM, 9 Apr, 2018

پونے : بھارتی معروف اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن کو بہترین خاتون کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کپل سنگین بیماری میں مبتلا ہیں اور خودکشی کا سوچتے رہتے ہیں، سابقہ گرل فرینڈ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے دم پر پوری دنیا میں نام بنانے والی ایشوریا رائے کو پونے شہر میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران بہترین خاتون کا ایوارڈدیاگیا۔یہ ایوارڈانہیں بنٹ نامی کمیونٹی کی جانب سے پیش کیاگیا ۔

یہ بھی پڑھیں:دولت مشترکہ گیمز،پاکستان اور انگلینڈ کا ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایشوریا کا تعلق بنٹ کمیونٹی سے ہے جبکہ کمیونٹی عہدیداران نے اداکارہ کو بہترین فلمی خدمات پر یہ ایوارڈ پیش کیا۔یاد رہے کہ ایشوریا رائے بچن کو سابق حسینہ عالم رہنے کا بھی اعزاز حاصل ہے جبکہ انہوں نے امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کی جن میں سے اداکارہ کی ایک بیٹی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں