کپل سنگین بیماری میں مبتلا ہیں اور خودکشی کا سوچتے رہتے ہیں، سابقہ گرل فرینڈ

10:40 AM, 9 Apr, 2018

ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما کی سابقہ گرل فرینڈ پریتی سموس نے دعویٰ کیا ہے کہ کپل شرما گزشتہ کئی ماہ سے ذہنی بیماری کا شکار ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کئی بار اُن سے بات کرنے کی کوشش کی اور انہوں نے مجھ سے ملاقاتیں بھی کی ہیں جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ کپل اب ویسے نہیں ہیں جیسے وہ ایک سال پہلے تھے۔

مزید پڑھیں: پاناما کیسز کی وجہ سے ملک میں اس وقت غیر یقینی صورت حال ہے، نواز شریف


پریتی سموس نے دعویٰ کیا کہ کپل ذہنی تناؤ کا شکار نہیں ہیں بلکہ وہ دماغی بیماری میں مبتلا ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ خودکشی کرنے کا بھی سوچتے ہیں اور جب بھی اُن سے بات کرو وہ ایک ہی موضوع پر بات کرتے ہیں اور بار بار ایک ہی بات دہراتے ہیں انھیں علاج کی ضرورت ہے کیوں کہ میں ڈرتی ہوں کہیں وہ اس بیماری میں اپنے ساتھ کچھ کر نہ بیٹھیں جس سے ہم اپنے دوست کو کھو دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں