ایک خطہ، ایک سڑک منصوبہ مغرب کے درمیان رابطہ قائم کرے گا، وزیراعظم

10:06 AM, 9 Apr, 2018

بیجنگ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایک خطہ، ایک سڑک منصوبہ ایشیاء اور مغرب کے درمیان رابطہ قائم کرے گا۔چینی میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ، ایئر پورٹ اور ہائی ویز کا جال چین کے مغربی حصے اور وسط ایشیاء کو گرم پانی تک لانے کے بہترین ذرائع ثابت ہوں گے اور 'ایک خطہ ، ایک سڑک' منصوبے کا یہ نمایاں پہلو ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت کی چودھری نثار سے ملاقات،پارٹی میں شمولیت کی دعوت

وزیراعظم نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا یہ اقدام اس خطے اور مغرب کے درمیان تجارت اور لوگوں کے درمیان رابطے کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ اس منصوبے کا مضبوط پہلو رابطے قائم کر کے لوگوں کو جوڑنا ہے اور اس طرح نوع انسانی کو مشترکہ مستقبل ملتا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی حکومت پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے پاکستان کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم شراکت دار بنانا چاہتی ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:صدر پاکستان نے ایمنسٹی سکیم کی منظوری دےدی 

یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باؤ فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے اِن دنوں چین کے دورے پر ہیں۔ اس سال باؤ فورم کے تحت ہونے والی کانفرنس کا عنوان ’دنیا کی وسیع تر خوشحالی کے لیے ایک آزاد اور جدید ایشیاء‘ رکھا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں