بیجنگ : پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باؤفورم سالانہ کانفرنس برائے ایشیاءمیں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ دوست ملک چین پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت کی چودھری نثار سے ملاقات،پارٹی میں شمولیت کی دعوت
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم چین میں کانفرنس کے مرکزی موضوع ” دنیا کی وسیع ترخوشحالی کے لیے ایک آزاد اور جدید ایشیا “ پر خطاب کریں گے۔خیال رہے کہ باؤ فورم ایک غیر سرکاری اور غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا مقصد ایشیا کے ملکوں اور ایشیا اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دولت مشترکہ گیمز،پاکستان اور انگلینڈ کا ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم چینی صدر سمیت دیگر عالمی رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جب کہ فورم سے وزیراعظم کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر کامیاب عملدرآمد سے حاصل ہونے والی ترقی کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں