زکر برگ سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے، امریکی سینیٹر

09:14 AM, 9 Apr, 2018

نیو یارک: امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے فیس بک کے بانی کو متنبہ کیا ہے کہ زکر برگ بہتر ہے سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے۔ ادھر فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈیٹا چوری کے حوالے سے 87 ملین صارفین سے رابطہ کر کے انہیں اس بارے میں آگاہ کرے گی۔ کمپنی کے مطابق متاثرہ صارفین کو ان کی نیوز فیڈ پر تفصیلی میسج کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

ان صارفین میں سے اکثریت ان کی ہے جنہوں نے اپنی معلومات ڈیٹا انالیٹیکس فرم کے ساتھ شیئر کی تھیں جن میں سے 70 ملین افراد کا تعلق امریکا سے ہے۔

مزید پڑھیں: شام میں موت کا رقص جاری،کیمیائی حملے میں بچوں سمیت70 افراد لقمہ اجل بن گئے

تمام 2.2 بلین فیس بک صارفین کو بھی ”Protecting Your Information“ کا ایک ایپلیکیشن کے ساتھ نوٹس دیا جائے گا۔ ایپلیکیشن میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ کون سی معلومات آپ نے شیئر کی ہیں۔ یہ اقدام کیمبریج انالیٹیکا کمپنی پر الزام کے باعث کیا گیا ہے۔

انا لیٹیکا کمپنی پر الزام ہے کہ انہوں نے لاکھوں امریکی شہریوں کی معلومات کو ایک سافٹ وئیر پروگرام کے تحت امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹرز پر اپنا اثر و رسوخ ڈالنے کی کوشش کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکی پابندیوں سے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے: روس

اس حوالے سے فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے امریکی کانگریس میں پیشی کی بھی تیاریاں کر لی ہیں۔ زکربرگ کے مطابق انہوں نے کمپنی کی ذمہ داری کو انجام دینے میں بڑی غلطی کی ہے۔ امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے کہا ہے کہ زکربرگ بہتر ہے سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں