اسلام آباد:پی ٹی آئی ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گرانے کیلئے تیار ہے اور تحریک انصاف کی قیادت نے چودھری نثار سے رابطہ کیا اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جبکہ ترجمان تحریک انصاف نے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان کا اہلیہ کے ساتھ کوئٹہ میں بہار فیسٹیول کا دورہ
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چودھری نثار علی خان سے رمیش کمار کی قیادت میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی اور سابق وزیرداخلہ کی خیریت دریافت کی اور عمران خان کا پیغام پہنچایا ۔ چودھری نثار علی خان نے اپنے رفقاءسے مشاورت کا کہہ کر وفد کو رخصت کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دولت مشترکہ گیمز،پاکستان اور انگلینڈ کا ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر
اطلاعات کے مطابق عمران خان چودھری نثار کے گھر جائیں گے اور اس موقع پر سابق وزیرداخلہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ راولپنڈی میں ایک بڑا جلسہ کیا جائے جس میںچودھری نثار تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کے استحصال کیخلاف نیم برہنہ حالت میں احتجاج کرنیوالی اداکارہ گرفتار
دوسری جانب پی ٹی آئی نے چودھری نثار سے ملاقاتوں کی تردید کردی ہے اور بیان جاری کیا ہے کہ چودھری نثار سے تحریک انصاف کی قیادت کی ملاقاتوں کے حوالے سے اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں،ان سے ملاقات ہوئی نہ انکی رہائشگاہ جانے کا ارادہ ہے۔جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے زیر گردش اطلاعات محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میرا نے فر فر انگریزی بول کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرا دیئے
چیئرمین تحریک انصاف سارا دن راولپنڈی میں رکنیت سازی کیمپوں کے دورے میں مصروف رہے۔راولپنڈی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چیئرمین اپنی رہائشگاہ پر ہیں،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ملتان میں موجود ہیں، ان سے بھی چودھری نثار کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا
ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین نے بھی چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ راولپنڈی میں مصروف دن گزارا، غیر مصدقہ اور ناقص معلومات پر مبنی اطلاعات کے فروغ سے گریز کیا جانا چاہیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں