لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس غریب عوام کے لئے بہترین منصوبے موجود ہیں اور آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کا صفایا کر دیں گے جس سے جنوبی پنجاب کو تخت رائیونڈ سے نجات مل جائے گی جنوبی پنجاب کی شرح خواندگی صرف 12 فیصد ہے لیکن اب جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے دن ختم ہو چکے ہیں.
پیپلز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ جنوبی پنجاب کی شرح خواندگی صرف 12 فیصد ہے لیکن اب جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے دن ختم ہو چکے یہاں کے باسی ترقی کی روشن صبح اور مساوی مواقع کے لئے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس غریب عوام کے لیے بہترین منصوبے ہیں آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو تخت رائیونڈ سے آزادی مل جائے گی اور ہم پورے پنجاب سے ن لیگ کا صفایا کردیں گے۔چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہارون آباد میں ہمارے کارکن کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لئے تیارنہیں حقیقت میں شفاف تحقیقات کا اعلان کرنے والی پنجاب حکومت ہی اس جرم میں ملوث ہے۔
بلاول ہا ؤس لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی عہدیداران اور رہنما ؤں نے ملاقاتیں کیں۔اس موقعے پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، شوکت بسرا اور دیگر پارٹی رہنما بلاول بھٹو کے ساتھ موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کے عہدیداران کے انٹرویوز بھی کیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنما بشیر ریاض نے بلاول ہاس میں ملاقات کی،بشیر ریاض نے بلاول بھٹو کو بھٹو فانڈیشن کی نئی کتاب افکار ذوالفقار بھٹو پیش کی۔