شامی ہوائی اڈے پر حملہ' ٹرمپ نے براہ راست مانیٹر کیا،فرانسیسی میڈیا

02:23 PM, 9 Apr, 2017

واشنگٹن:شام کے ہوائی اڈے پر امریکی میزائل حملے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے براہ راست ٹی وی اسکرین پرمانیٹر کیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق شام کے ہوائی اڈے پر امریکی میزائل حملے کی اہمیت کے پیش نظر امریکی صدر ٹرمپ اور سیکورٹی انتظامیہ نے اسے براہ راست ٹی وی اسکرین پر دیکھا تھا۔اس قبل2011 میں امریکی صدر اوباما نے بھی پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کو ٹی وی اسکرین پر براہ راست مانیٹر کیا تھا۔

مزیدخبریں