کراچی :سیہون شریف میںانڈس ہائی وے کے قریب مسافر وں سے بھری کوچ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ۔حادثے میں 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے،،جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20مسافرشدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اوکاڑہ میں نیشنل ہائی وے پرتیز رفتار 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
جس کے نتیجے مین 2 افراد جاں بحق ہو گئےاورپندرہ سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑا منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ دونوں بسوں کے ڈرائیورز کی غفلت کی وجہ سے آیا ہے جان بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع چیچہ وطنی سے ہے۔بورے والہ میں دیوان صاحب روڈ پر ٹریلر ،موٹرسائیکل پر چڑح دوڑا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئےحادثے کے بعدٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔