نیویارک: سائنس دانوں نے 5سو سال پہلے ٹکراکر تباہ ہونے والے ستاروں کی ڈرامائی تصویرلی ہے، اس تصادم کے نتیجے میں دونوں سیاروں کی کوکبی نرسری تباہ ہوتے نظر آئی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 5سو سال پہلے زمین سے ڈیڑھ ہزار نوری سال کی دوری پر ایک بڑے خطے میں کئی ستارے بننے لگے۔
انہوں نے بتایا کہ کشش ثقل ان ستاروں کو تیزرفتاری سے ایک دوسرے کی طرف 5سو سال پہلے تک کھینچتی رہی، جس کے نتیجے میں دو ستارے ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
محققین کا کہنا ہے روزیٹا دمدار ستارے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیااس ٹکر سے اس قدر توانائی پیدا ہوئی جتنا ہمارا سورج ایک کروڑ سال میں پیدا کرتا ہے۔
ستاروں کے تصادم کا یہ واقعہ اورائن نامی کہکشاں میں پیش آیا ہے اور یہ دھماکا ہونے سے گرد اور گیس بکھر گئی