محسن نقوی کا جلسے میں پتھراؤ کی وجہ سے ایس ایس پی سیف سٹی اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر نوٹس

محسن نقوی کا جلسے میں پتھراؤ کی وجہ سے ایس ایس پی سیف سٹی اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر نوٹس

 لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا اور  آئی جی اسلام آباد  سے رپورٹ طلب کرلی۔

پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی شعیب خان  اور متعدد اہلکار  زخمی ۔

محسن نقوی نے ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی ، محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو تمام زخمی پولیس اہلکاروں کے بہترین علاج معالجہ کی بھی ہدایت  کی۔