جلسہ وقت پر ختم کرنا لازمی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی:ڈی سی اسلام آباد

 جلسہ وقت پر ختم کرنا لازمی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی:ڈی سی اسلام آباد

اسلام آباد:ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں  کہا کہ   ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جاری کیے گئے این او سی کے مطابق اسلام آباد میں جلسے کے اختتام کا وقت شام 7 بجے تھا .

انہوں نے  کہا کہ این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے منتظمین کو شام 6 بجے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی اور انہیں جلسہ ختم کرنے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مقررہ وقت تک جلسہ ختم نہ کرنا این او سی کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک ایکٹ پاس ہوا ہے جو این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ راستے عام لوگوں کے لیے کھلے تھے اور پی ٹی آئی کی قیادت کو جلسے کے اختتام کے حوالے سے تمام ضروری معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔

مقررہ وقت تک جلسہ ختم نہ کرنا این او سی کی خلاف ورزی تصور ہوگی، این او سی کی خلاف ورزی پر جلسہ منتظمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  اس حوالے سے جلسہ منتظمین کو آگاہ باقاعدہ کر دیا گیا ہے، این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔


دوسری جانب  ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کے سگنلز ڈاؤن ہوگئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم وٹس ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہیں ۔  انٹر نیٹ کی سپیڈ ڈاؤن ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔