چین: چین کے شہر ہولین بیور میں 8 سے 17 ستمبر تک کھیلی جانے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ کھیلا گیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول 24ویں منٹ پر سفیان خان نے پینالٹی کارنر پر کیا جبکہ دوسرا فیلڈ گول 32ویں منٹ میں زکریا حیات نے اسکور کیا۔
پاکستان کو ایک موقع پر میچ میں 0-2 کی برتری حاصل تھی لیکن قومی ٹیم یہ برتری برقرار نہ رکھ سکی اور ملائیشیا نے میچ برابر کر کے پاکستان کی میچ جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
دوسری جانب ملائیشیا کی جانب سے دونوں گول پینالٹی کارنر کے ذریعے کیے گئے، پہلا گول 38ویں منٹ میں فیصل ساری اور 56ویں منٹ میں ایمان نے اسکور کرکے میچ دو دو گول سے برابر کردیا۔
ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، کوریا، ملائشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور پاکستان اپنا دوسرا میچ 9 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے کوریا کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان اپنا تیسرامیچ 11 ستمبر کو جاپان، چوتھا میچ 12 ستمبر کو چین جبکہ پاکستان اپنا پانچواں چوتھا اور پول کا آخری میچ 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ہونے ایک بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔