آئی فون 16 سیریز کے چاروں ماڈلز کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ پتہ چل گیا

آئی فون 16 سیریز کے چاروں ماڈلز کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ پتہ چل گیا

کیلیفورنیا:آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرو میکس اس کمپنی کے اولین سمارٹ فونز ہیں جو جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ایپل انٹیلی جنس پر مبنی ہوں گے۔

ان ڈیوائسز کے بارے میں لیکس مہینوں سے سامنے آرہی ہیں اور بظاہر کچھ بھی ایسا نہیں جس سے یہ کمپنی صارفین کو چونکا سکے۔

مگر ان فونز کی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو صارفین کے ذہنوں میں کافی عرصے سے موجود ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سیریز کے انٹری ماڈل آئی فون 16 کی قیمت 799 ڈالرز سے شروع ہوگی اور آئی فون 16 پلس کی قیمت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی.

 آئی فون 16 پرو کی قیمت گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ ہوسکتی ہے۔

آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوئی تھی مگر آئی فون 16 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے 9 ستمبر کو متعارف کرائے جانے کے بعد 20 ستمبر کو یہ نئے آئی فونز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔