اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیرکے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر حسن محمود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد سنگجانی جلسہ گاہ جا رہے تھے، جس پر پولیس نے انھیں حراست میں لیا۔
واضح رہے کہ میاں محمود الرشید پہلے ہی کیمپ جیل میں قید ہیں جبکہ آج تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے، انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔