آئیوری کوسٹ: ٹینکر اور بس میں تصادم، 13 افراد ہلاک

آئیوری کوسٹ: ٹینکر اور بس میں تصادم، 13 افراد ہلاک

آئیوری کوسٹ:شمالی آئیوری کوسٹ میں ایک ٹینکر ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیاں شمالی آئیوری کوسٹ کے دو بڑے شہروں بواکے اور کورہوگو کے درمیان ہائی وے پر ٹکرا گئیں۔


عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہلک حادثات کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم پولیس سیکورس نے کہا کہ مسافروں کو لے جانے والی ایک بس اور مخالف لین پر پیٹرول سے بھرے ٹرک میں ٹکر ہوگئی جہاں بنا انڈیکیٹر والے کھڑے مال بردار ٹرک نے سڑک کی چوڑائی کو تنگ کر دیا تھا۔


پولیس سیکورٹی کے مطابق بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم سے خوفناک شدت کی آگ بھڑک اٹھی اور آگ کے شعلوں سے 13 لاشیں جل گئیں۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیاجارہاہے۔

مصنف کے بارے میں