گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم خود ’این آر او‘ لے کر بھاگنا چاہتا ہے: مریم اورنگزیب

03:42 PM, 8 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا  ہےکہ گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم خود ’این آر او‘ لے کر بھاگنا چاہتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9 مئی کے مجرم نے دی ہے، کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لیے بنایا گیا جبکہ  این آر او کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے این آر او بھی مانگتے ہیں اور جلسی بھی کرتے ہیں، جلسی 9 مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لیے این آر او کی بھیک ہے۔ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں، جلسی کریں روئیں، پیٹیں یا چیخیں ماریں، سزا تو ملے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہر روز این آر او کی بھیک مانگتا ہے لیکن جرم کا حساب نہیں دیتا، جنہیں چور کہا جاتا تھا وہ خود اس شخص کے ظلم کا نشانہ بنے، ہر الزام کا جواب دیا، قید کاٹی اور عدالتوں سے سرفراز ہوئے جبکہ این آر او کی بھیک نہیں مانگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم خود ’این آر او‘ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، جن کو چور کہتا تھا وہ اِس کے ظلم کا نشانہ بنے، این آر او کی بھیک نہیں مانگی

مزیدخبریں