لاہور : انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر معین علی نے آسٹریلیا کےخلاف سیریز کیلئے زیر غور نہ لائے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
سابق کرکٹر نے برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے لیکن اب نئی نسل کا وقت ہے۔
اسپنر معین علی کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ ریٹائرمنٹ لینے کا مناسب وقت ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے ، میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں۔ میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں، میں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔
واضح رہے کہ معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ تمام فارمٹیس کی انٹرنیشنل کرکٹ سے آج ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کیلئے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔