اسلام آباد جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد ، علاقے کےاطرف تمام ہوٹل، گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا بھی حکم جاری

02:42 PM, 8 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پی ٹی آ ئی آ ج اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں جلسہ کر رہی ہے ،جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد ہونے کی خبر ملی ہے۔جلسہ گاہ کے اطرف تمام ہوٹل، گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد ہوا جو کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضے میں لے لیا ہے۔جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد کر لئے گئے جبکہ پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کی بھاری نفری کو جلسے کے ارد گرد تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، اس دوران کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان نہیں دیا جائے گا۔

 نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے۔تھانہ سنگجانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں