آئندہ ماہ پاکستان چلاجاؤں گا: نوازشریف  نے  پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں تصدیق کردی

10:41 PM, 8 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن:  سابق وزیر اعظم ون لیگ کےرہنما میاں نواز شریف نے  پارٹی رہنما ئوں سے ملاقات میں وطن واپسی کی تصدیق کردی ہے۔میاں نواز شریف نے پہلی بار پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ  آئندہ ماہ پاکستان چلا جائوں گا۔

نوازشریف نے  پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔پارٹی میٹنگ میں شہبازشریف، چودھری تنویر، دانیال چودھری،  چودھری ندیم خادم اور ڈاکٹر انجم شریک تھے۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ 10روز میں کردیا جائے گا۔نجی ٹی وی پر کچھ روز قبل ہی   نواز شریف کی وطن واپسی کے بارے میں بتایاگیا تھا کہ وہ  اکتوبر کے  میں وطن واپس آئیں گے ۔تاہم ابھی تک ان کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوئی او ر فیصلہ مشاورت سے  ہی ہوگا۔

مزیدخبریں