نوشہرہ:پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ میں نے ساڑھے تین سال بہت کچھ برداشت کیا ہے، تحریک انصاف والے چوروں لٹیروں کو آگے لاتے تھے۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ میں نے ساڑھے تین سال بہت کچھ برداشت کیا۔ تحریک انصاف والے چوروں لٹیروں کو آگے لاتے تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امیروں کا ساتھی تھا، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا مخالفین سن لیں کہ ان کا انجام بہت براہونے والاہے۔ ساڑھے تین سال ہم نے پی ٹی آئی میں تمام ڈرامے دیکھے، وہاں کسی کی عزت نہیں کی جارہی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کا ساتھی تھا، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد الگ جماعت بنائی ہے۔