معیشت کی بحالی کیلیے اصلاحات بہت ضروری، کوششیں جاری ہیں کہ کرنسی سمگلروں کو گرفتار کیا جائے: وزیر خزانہ شمشاد اختر

07:49 PM, 8 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد: نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کاکہنا ہےکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے  معیشت کی بحالی کے لیے اصلاحات کو ضروری قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کررہے۔ان کاکہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مختلف امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ہم تمام نگران وزرا ایک ٹیم کی صورت میں کام کررہے  ہیں۔ملک کی مضبوظ معیشت کے لیے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں۔معیشت کی بحالی کیلیے اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

پرائیویٹائزیشن پرکام کررہے ہیں۔ اس وقت قرضوں کا  بوجھ بینکوں پر ہے۔ اس بوجھ کو کیپیٹل مارکیٹ پر شفٹ کریں گے۔ کوششیں جاری ہیں کہ کرنسی سمگلروں کو گرفتار کیا جائے۔

مزیدخبریں