کنڈا مافیا کی شامت،شہر شہر بجلی چور پکڑے گئے،گریڈ سترہ سے انیس تک فیلڈ افسران  تبدیل کرنے کا فیصلہ

06:23 PM, 8 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر  ملک بھر میں بجلی چوروں کی شامت آگئی ہے۔  نیو نیوز کی خبر کے مطابق کنڈا مافیا کی  اب خیر نہیں ہے۔ شہر شہر بجلی چور پکڑے جارہے ہیں اورحکومت کریک ڈائون کررہی ہے۔  لاہور میں  528 بجلی چور پکڑے گئے ہیں  اور   6 کروڑ 87 لاکھ روپے کی ریکوری  کی گئی ۔

فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا ہے اور 49 بجلی چو  رپکڑے  گئے ہیں، لاکھوں  روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔ملتان ریجن میں بھی  بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا ہے اور 293افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ اگیا ہے۔

لودھراں، لیاقت پور، نارووال  میں  درجنوں بجلی چور دھرے گئے۔بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزارت توانائی  نے  اہم اقدام  اٹھایا ہے اور تقسیم  کار کمپنیوں کے گریڈ سترہ سے انیس تک فیلڈ افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں