غلط میٹرریڈنگ ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی طلبی

 غلط میٹرریڈنگ ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی طلبی

اسلام آباد :نیپرا اتھارٹی نے   صارفین کی غلط میٹرنگ کی درخواست پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کو 12 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ 
نیو نیوز کی خبر کے مطابق صارفین کو میٹر ریڈروں سے سب سے زیادہ یہ شکایت تھی کہ میٹر ریڈنگ درست نہیں ہوتی اور  ریڈنگ کی تصویرواضح یا کلیئر نہیں ہوتی اس وجہ سےصارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے غلط میٹر ریڈنگ کی درخواستیں جمع کروائی گئی تھی۔
نیپرا کی طرف سے کہا گیاہے کہ صارفین کی بڑی تعداد نے بل پر غلط میٹر ریڈنگ کی تاریخ  کے اندراج کےخلاف شکایات کی  ہیں۔ نیپرا اتھارٹی  نے  ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کو 12 ستمبر کو طلب کر لیا ہے ۔
واضح رہے کہ   نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 46 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔ اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بل زیادہ آنے پر عوام ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں جس پر نگران وزیر اعظم نے ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں