اسلام آباد : نگران حکومت نے عوام کے احتجاج کی پروا بھی نہیں کی اور آئی ایم ایف کے حکم پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دیدی۔ بجلی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
نیو نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 46 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔ اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بل زیادہ آنے پر عوام ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں جس پر نگران وزیر اعظم نے ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔