چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ساس کی خاطر عدلیہ کی ساکھ قربان کردی: مریم نواز

03:40 PM, 8 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے آڈیو لیکس کیس کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے ساس کی خاطر عدلیہ کی ساکھ قربان کردی۔

مریم نواز نے ایکس (ٹویٹر) پر لکھا کہ عمر عطا بندیال صاحب اور ہم خیالوں نے ساس کی خاطر عدلیہ کی ساکھ قربان کر دی۔ صد افسوس۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کو کالعدم قرار دیا ہے۔ 

مزیدخبریں