ڈالر جلد 250 سے نیچے آجائے گا: ملک بوستان

02:37 PM, 8 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ  تین دن میں اسٹیٹ بینک کو تین ملین ڈالر جمع کرادئے ہیں ۔ملک بھر میں تمام ایکسچنیج کمپنیر کے پاس ڈالر فروخت کرنے والوں کا رش ہے ۔ اگر صورت حال ایسے ہی رہتی ہے تو اگلے ہفتے ڈالر 300 روپے سے بھی نیچے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والوں دنوں میں بیرونی سرمایہ کاری جس کی یقین دہانی کرائی  گئی ہے آگئی تو ڈالر 250 روپے تک آجائے گا۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایکسچینج کمپنیوں کو بند کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ پوری دنیا میں ایکسچینج کمپنیاں موجود ہیں۔

ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیاں2010 سے اب تک 50 ارب ڈالر ملک میں لے کر آئی ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذریعے 31 ارب ڈالر حکومت کو جبکہ 21 ارب ڈالر عوام کو فروخت کئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بینک سٹے بازی میں ملوث ہیں ،ان کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کرتا ہے۔ ایکسچینج کمپنیر کو بند کرکے بینکوں کے ذریعے غیر ملکی کرنسی کی فروخت سے نقصان  ہوگا۔ 

مزیدخبریں